اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی مزید ہتھیار خریدنے کی تیاریاں

datetime 9  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مودی حکومت کا جنگی جنون ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے اور مزید مہلک ہتھیار خریدنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق، مئی میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست اور عالمی سطح پر رسوائی کے باوجود بھارت اپنی دفاعی خریداری کی دوڑ کم کرنے پر آمادہ نہیں۔ ماضی میں مودی سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارت ناقابل شکست ہو جائے گا، مگر مئی میں ہونے والی جھڑپوں میں پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، جس سے نہ صرف مودی حکومت کا غرور ٹوٹا بلکہ خطے پر بالادستی کے خواب بھی بکھر گئے۔

تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ شکست کے باوجود نئی دہلی ایک بار پھر خطے کو کشیدہ صورتحال کی طرف دھکیلنے کی تیاریوں میں ہے۔ بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ وزارتِ دفاع نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپر سونک کروز میزائلز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ بھارتی فوج کے لیے تھرمل امیجنگ ڈرائیور نائٹ سائٹس، بحریہ کے لیے خودکار سطحی جہاز، براہموس فائر کنٹرول سسٹمز اور لانچرز، فضائیہ کے لیے ماونٹین ریڈارز اور اسپائڈر میزائل سسٹم کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی ریموٹ کنٹرول ایئرکرافٹ خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ان تمام دفاعی معاہدوں کی مجموعی مالیت تقریباً 67 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…