اسلام آباد (نیوز ڈیسک)واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ ملاقات امریکی ریاست الاسکا میں منعقد ہوگی۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر سے براہِ راست بات چیت کرنے والے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، صدر پیوٹن نے امریکا کو پیشکش کی ہے کہ مشرقی یوکرین کے معاملے پر معاہدہ طے پا جائے تو وہ جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہیں، جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کچھ علاقے واپس لینے اور کچھ میں ردوبدل کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے روس کو وارننگ دی تھی کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔