کراچی(این این آئی)2 روزہ وقفے کے بعد چینی کی ایکس مل اور تھوک قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا جب کہ حکومتی کریک ڈاون سمیت دیگر اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رئوف ابراہیم نے کہا کہ فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 165روپے بڑھکر 172 تا 173روپے ہوگئی، فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 170روپے سے بڑھ کر 176 تا 177روپے ہوگئی۔رئوف ابراہیم نے کہا کہ ریٹیل میں فی کلو چینی 190روپے سے 195روپے درمیان فروخت کی جارہی ہے، سخت مانیٹرنگ نہ کی گئی تو ریٹیل میں فی کلو چینی دوبارہ 200روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔















































