جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

تنخواہ کی عدم ادائیگی، ملازم نے فٹ پاتھ کو رہائش گاہ بنالیا

datetime 5  اگست‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کمپنی کی بے حسی کے باعث کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ملازم احتجاجا دفتر کے باہر رہنے اور سونے پر مجبور ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)کے ایک ملازم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پونے کے علاقے ہنجواڑی میں کمپنی کے دفتر کے باہر فٹ پاتھ پر سوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ مذکورہ ملازم کی شناخت سوربھ مور کے نام سے ہوئی ہے جس نے دعوی کیا ہے کہ کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث اسے سڑک پر سونا پڑا۔

وائرل تصویر میں کمپنی ملازم کے ساتھ ایک ہاتھ سے لکھی گئی تحریر بھی دیکھی جا سکتی ہے جس میں لکھا ہے کہ میں نے ایچ آر کو اطلاع دے دی ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اس لیے مجھے فٹ پاتھ پر کمپنی کے باہر رہنا اور سونا پڑے گا۔سوربھ مور کا کہنا تھا کہ وہ 29 جولائی 2025 کو ڈیوٹی پر واپس آیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا ایمپلائی آئی ڈی اور کمپنی کے سسٹمز میں رسائی معطل کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق ایچ آر کی جانب سے تنخواہ جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، مگر اب تک کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔معاملے پر کمپنی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازم سے رابطے میں ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کمپنی کے مطابق مذکورہ ملازم کی تنخواہ غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کی گئی تھی، جو کمپنی کی اندرونی پالیسی کے مطابق ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت ملازم کے لیے رہائش کا بندوبست کر دیا گیا ہے، کمپنی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملے کو منصفانہ اور تعمیری طریقے سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…