منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب: غیرملکی ڈاکٹر اور اہلیہ گاڑی میں دم گھٹنے سے ہلاک

datetime 4  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک غیر ملکی معالج اور ان کی اہلیہ گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر عبدالعزیز ادریس، جو شقرا ہسپتال میں بطور سرجن فرائض انجام دے رہے تھے، اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اسما احمد، جو شقرا کے ایک طبی مرکز سے وابستہ تھیں، ریاض میں ایک دن کے قیام پر تھے۔ دونوں ایک ریستوران کے باہر اپنی گاڑی میں کھانے کا آرڈر ملنے کا انتظار کر رہے تھے کہ گاڑی کے ایئرکنڈیشنر سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

اس سانحے کے بعد شقرا گورنریٹ کے ایک ریسٹ ہاؤس میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے ساتھی ڈاکٹروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ شرکا نے مرحومین کے اخلاق، ان کے پیشہ ورانہ جذبے اور مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ رویے کو سراہا۔دوسری جانب، سعودی شہر طائف میں بھی ایک حادثہ پیش آیا جہاں گرین ماؤنٹین تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹنے کے باعث 23 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ حادثہ جھولے کے پائپ کے ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…