بیجنگ (این این آئی)چین نے شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے پیشِ نظر والدین کو مالی امداد فراہم کرنے کا نیا منصوبہ متعارف کروا دیا، جس کے تحت تین سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو سالانہ 3 ہزار 600 یوان(500 امریکی ڈالر)فی بچہ دیے جائیں گے۔
چینی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ یہ پہلا قومی سطح کا وظیفہ ہے جس کا مقصد آبادی میں تیزی سے آتی کمی کو روکنا اور نئی نسل کی افزائش کو فروغ دینا ہے۔ یہ اسکیم ملک بھر میں تقریبا 2 کروڑ خاندانوں کو بچوں کی پرورش کے اخراجات میں سہولت فراہم کرے گی، اسکیم 2024 کے آغاز سے نافذ العمل سمجھی جائے گی اور 2022 سے 2024 کے درمیان پیدا ہونے والے بچوں کے والدین بھی جزوی سبسڈی کے لیے درخواست دے سکیں گے۔