منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ایڈز ہونے پر بہن نے بھائی کا گلا گھونٹ کر جان لے لی

datetime 29  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چترادرگہ میں “غیرت کے نام” پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کو ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کی بنیاد پر اپنی ہی بہن اور بہنوئی کے ہاتھوں جان گنوانی پڑی۔تفصیلات کے مطابق ملیکارجن نامی نوجوان، جو کہ بنگلور کی ایک نجی فرم میں ملازم تھا، حالیہ دنوں میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گاؤں کا سفر کر رہا تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد جب اسے اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں طبی معائنے میں اس کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔حادثے کے بعد اس کی بہن نیشا اور بہنوئی منجوناتھ نے اسے بنگلور واپس لے جا کر علاج کروانے کا وعدہ کیا، مگر راستے میں انہوں نے انتہائی سفاکی سے کمبل سے گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔

اس کے بعد دونوں نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ ملیکارجن کی موت قدرتی طور پر راستے میں ہوئی۔بعد ازاں مقتول کے والد نے بیٹی کی باتوں پر شک کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی، جس پر تفتیش کے دوران اصل حقیقت سامنے آئی۔ پولیس نے نیشا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کا شوہر منجوناتھ تاحال مفرور ہے۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں میاں بیوی کو خوف تھا کہ ملیکارجن کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے سے خاندان کی عزت متاثر ہو سکتی ہے اور سماجی سطح پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، اسی لیے انہوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…