واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست وسکونسن میں پیش آئے عجیب و غریب واقعے میں 60 سال سے لاپتہ اوڈری بیکبرگ نامی خاتون مل گئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوڈری بیک برگ امریکی ریاست وسکونسن کے علاقے ریڈزبرگ سے 1962 میں غائب ہوئی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی خاتون نے 20 سال کی عمر میں مبینہ طور پر زبردستی کی شادی اور گھریلو تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور پولیس کے پاس گھریلو تشدد کی رپورٹس بھی درج کروائی تھیں۔