ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

datetime 26  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہوم گارڈ کی بھرتی کے لیے آئی 26 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون ٹیسٹ کے دوران بے ہوش ہو گئی تھی، جس پر طبی امداد کے لیے اُسے ایک ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ لیکن راستے میں خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں موجود افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے ہوش نہ ہونے کی حالت میں نشانہ بنایا گیا، اور ہوش میں آنے پر جب اسے حالات کا ادراک ہوا تو اس نے فوری طور پر اسپتال انتظامیہ اور پولیس کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کیا۔پولیس کو شکایت موصول ہونے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکنیشن اجیت کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اور ایمبولینس کی نقل و حرکت کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کر لی گئی ہے۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لیے تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…