اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو ایک قتل کے مقدمے میں پولیس نے ان کے گھر سے حراست میں لے کر عدالت کے روبرو پیش کیا، جہاں ڈھاکا کی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔خیرالحق پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ برس طلبہ تحریک کے دوران ایک نوجوان کے قتل کے کیس میں ملوث ہیں، جس میں انہیں باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ایک مرکزی رہنما کی جانب سے درج کرایا گیا، جس میں سابق چیف جسٹس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت کل 465 افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیرالحق کے خلاف نہ صرف قتل کا مقدمہ زیر سماعت ہے بلکہ ان پر بغاوت اور دھوکہ دہی سمیت تین مختلف الزامات کے تحت مقدمات بھی درج ہیں۔