اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

فرانس کا ستمبرمیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

datetime 25  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس رواں سال ستمبر میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا، جس سے مشرق وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔صدر میکرون نے یہ اعلان اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے، اور اسی جذبے کے تحت ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔اس فیصلے پر جہاں فلسطینی حکام نے خوشی کا اظہار کیا ہے، وہیں اسرائیل اور امریکہ نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایسے حالات میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے، اور یہ امن کی طرف قدم نہیں بلکہ ایک نئے محاذ کی بنیاد ہوگا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اپنے بیان میں فرانس کے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دراصل حماس کے بیانیے کو تقویت دے گا اور خطے میں پائیدار حل کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔دوسری جانب برطانیہ سے متعلق بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ آیا وہ بھی فرانس کی پیروی کرے گا۔ بی بی سی کے ایک پروگرام میں جب برطانوی وزیر پیٹر کائل سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن فی الحال اس کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہماری اولین ترجیح غزہ میں جاری انسانی بحران پر قابو پانا اور متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنا ہے۔ نیز، برطانوی وزیر اعظم جلد ہی فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں سے اس حوالے سے اہم بات چیت کریں گے۔فرانس کے اس تاریخی اقدام کو عالمی سطح پر ملا جلا ردعمل ملا ہے، اور ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں اس فیصلے کے باضابطہ اعلان کا دنیا بھر میں قریب سے مشاہدہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…