استبول(این این آئی)ترکیے نے استنبول میں جاری انٹرنیشنل ڈیفنس فیئر (آئی ڈی ای ایف) 2025 میں اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل ٹیفن بلاک4 کی نمائش کردی اور مزید 6 نئے جدید سسٹمز بھی پیش کردیے۔ترکیے کے شہر استنبول میں 17 ویں عالمی نمائش آئی ڈی ای ایف 2025 جاری ہے جہاں 103 ممالک کے نمائندے شریک ہیں اور 44 ممالک کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔
عالمی نمائش میں 900 مقامی اور 400 بین الاقوامی دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، ترکیے کا ٹیفن بلاک-4 بلیسٹک میزائل ٹیفن میزائل سیریز کا ہائپرسونگ ورژن ہے جو ترکیے کا خود تیار کردہ طویل رینج کا حامل میزائل ہے۔ٹیفن بلاک-4 بیلسٹک میزائل بنانے ولای کمپنی روکیٹسان نے بیان میں کہا کہ ٹیفن بلاک-4 بلیسٹک میزائل نے طویل رینج کا اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے جو ترک دفاعی صنعت کا ایک اور ریکارڈ ہے۔