ماسکو(این این آئی)روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی ایئر ٹریفک کنٹرول کا امر ریجن میں طیارے سے رابطہ منقطع ہوا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں 49 افراد سوار تھے۔
اس سے قبل روسی میڈیانے بتایاتھا کہ روس کے مشرقی امورکے علاقے میں ایک این-24 مسافر طیارہ لاپتا ہو گیاہے جس میں تقریبا 50 افراد سوار ہیں ،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کے مطابق پرواز پر تھا۔ حکام کی جانب سے تلاش اور بچائو کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔