اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

گلے میں دھاتی چین، خاتون مریضہ کا شوہر ایم آر آئی مشین میں پھنس کر ہلاک

datetime 23  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 61 سالہ شخص ایم آر آئی مشین کی شدید مقناطیسی کشش کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کے علاقے ویسٹ بری میں قائم ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا، جب متاثرہ شخص، کیتھ کیلسٹر، اپنی اہلیہ کے ساتھ اسکین کے لیے مرکز آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کیلسٹر بغیر اجازت ایم آر آئی روم میں داخل ہو گیا، جہاں مشین پہلے سے فعال حالت میں تھی۔

ایڈرین کیلسٹر، جو گھٹنے کے اسکین کے لیے آئی تھیں، نے بتایا کہ اسکین مکمل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے اُٹھنے میں مدد مانگی۔ اسی دوران ان کے شوہر، جن کے گلے میں ایک بھاری دھات کی زنجیر تھی، مشین کے طاقتور مقناطیس کی جانب کھنچنے لگے اور وہ اس کی زد میں آ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود ایک ٹیکنیشن نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن شدید مقناطیسی قوت کے باعث وہ کامیاب نہ ہو سکا۔ واقعے میں کیلسٹر کو شدید چوٹیں آئیں اور بعد ازاں اسپتال میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ایم آر آئی مشینیں انتہائی طاقتور مقناطیسی فیلڈ استعمال کرتی ہیں، اسی وجہ سے مریضوں کو اسکین سے قبل تمام دھاتی اشیاء، زیورات اور گھڑیاں اتارنے کی سخت ہدایات دی جاتی ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت مریضوں کو بعض اوقات کپڑے بھی تبدیل کرنے پڑتے ہیں تاکہ کوئی دھات مشین کے قریب نہ جائے۔

یہ واقعہ ایم آر آئی مشینوں کے حوالے سے حفاظتی احتیاطوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Ask ChatGPT



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…