منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

پیدائش سے قبل ہی بچوں کا سودا کرکے انہیں فروخت کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

datetime 19  جولائی  2025 |

جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا ایک بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے اس ہفتے انڈونیشیا کے شہروں پونتیاناک اور ٹینجرانگ میں 13 گرفتاریاں کیں جب کہ اس دوران اسمگل کیے جانے والے 6 بچوں کو بازیاب کرایا گیا جن کی عمریں ایک سال کے قریب ہیں۔اس گروپ نے مبینہ طور پر 2023 سے اب تک سنگاپور میں کم از کم 25 شیر خواروں کی خرید و فروخت کی تھی۔ویسٹ جاوا پولیس کرمنل انویسٹی گیشن کے ڈی جی نے بتایا کہ ان بچوں کو پہلے پونتیاناک میں رکھا گیا تھا اور سنگاپور بھیجے جانے سے پہلے ان کی امیگریشن دستاویزات کا بندوبست کیا گیا۔

یہ گروہ ایک طریقہ کار کے تحت کام کرتا ہے جس تحت یہ ان والدین یا حاملہ ماں کو نشانہ بناتا تھا جو مبینہ طور پر اپنے بچے کی پرورش نہیں کرنا چاہتے تھے، یہ افراد ان ماں سے واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے ذریعے رابطہ کرتے تھا۔پولیس کے مطابق کچھ بچوں کا ماں کے رحم میں رہتے ہوئے ہی سودا کرلیا جاتا تھا اور پیدائش کے بعد ڈلیوری کے اخراجات کے علاوہ بچوں کی ماں کو رقم ادا کی جاتی تھی اور بچہ لے کر ٹریفکنگ میں استعمال کیا جاتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…