بیجنگ(این این آئی)چین میں جدید تیز رفتار ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ چین میں بننے والی نئی میگلیو(مقناطیسی)ریل گاڑی رفتار میں بہت سے مسافر طیاروں سے بہتر ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین نے ہوبی صوبے 1 اعشاریہ1 ٹن وزنی میگلیو ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا جس میں اس ٹرین نے 404 میل فی گھنٹہ کی رفتار صرف 7 سیکنڈز میں حاصل کرلی۔ یہ ٹرین زمین سے 1968 فٹ اونچے ٹریک پر اپنا سفر طے کرتی ہے۔یہ ٹرین ہوبی صوبے میں موجود ڈونگہو لیبارٹری نے تیار کی ہے۔