لندن(این این آئی)برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں واقع ایک مسجد کے باہر جان بوجھ کر جنگلی چوہے چھوڑنے والے 66 سالہ ایڈمنڈ فالر کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شیفیلڈ گرینڈ مسجد پر پیش آیا تھا۔ مجرم فالر کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایڈمنڈ فاولر اپنی کار سے اترتا ہے اور ڈگی سے پنجرہ نکال کر چوہے مسجد کے احاطے میں چھوڑ دیتا ہے۔
مجرم فالر نے مئی اور جون کے درمیان چار مختلف مواقع پر اپنی گاڑی سے چوہے نکال کر مسجد کے اندر بھیجنے کی کوشش کی، جسے عدالت نے نسلی بنیاد پر ہراسانی قرار دیا۔شیفیلڈ مجسٹریٹس کورٹ نے فالر کو چار الزامات میں مجرم قرار دیا اور 18 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ رہائی کے بعد بھی مجرم 18 ماہ تک کسی بھی مسجد کے قریب نہیں جا سکے گا۔