بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی ایشیا میں کم عمری کی شادی بنگلا دیش میں کی ہوتی ہیں؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)بنگلہ دیش میں کم عمری کی شادیوں کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو اب پوری جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہو چکی ہے۔اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 51 فیصد لڑکیاں 18 سال کی عمر سے پہلے ہی شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہیں۔اقوام متحدہ کی پاپولیشن فنڈکی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں ہر 2 میں سے ایک لڑکی بلوغت سے پہلے ہی شادی شدہ ہوجاتی ہے۔

یہ شرح افغانستان میں 29 فیصد، بھارت میں 23 فیصد، اور پاکستان میں 18 فیصد ہے۔بنگلا دیش کے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2020 سے ہر سال کم عمری کی شادی کی شرح میں کئی فیصد اضافہ ہوا ہے۔وبائی لاک ڈانز کے دوران غربت میں اضافے، تعلیمی نظام کی معطلی، اور گھریلو دبا نے اس رجحان کو مزید بڑھا دیا۔بنگلادیش میں کم عمری کی شادی کی بنیادی وجہ غربت ہے کیونکہ بہت سے والدین گھریلو اخراجات پورے نہیں کر پاتے اور بیٹیوں کو جلدی بیاہ دینے کو بہتر حل سمجھتے ہیں۔دوسری جانب یہ دلچسپ بھی ہے کہ بنگلا دیش جنوبی ایشیا میں ثانوی تعلیم میں لڑکیوں کے داخلے کے لحاظ سے سرفہرست ہے اس کے باوجود کم عمری کی شادی کی شرح بلند ترین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…