اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکا کی تارکین وطن کے خلاف مزید سخت پالیسی، 6 گھنٹے کے نوٹس پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے مہاجرین کو اب صرف چھ گھنٹے کے نوٹس پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ان افراد کو فوری طور پر ان کے اپنے ممالک یا دیگر ممالک میں بھیجنے کی کارروائی کی جا سکے گی۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ممکن ہوا، جس نے مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے عمل کو مزید آسان بنا دیا۔امریکی محکمہ برائے امورِ مہاجرین (آئی سی ای)کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوڈ لیونز نے محکمے کے عملے کے لیے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے لیے اب معمول کے حالات میں 24 گھنٹے کی بجائے صرف 6 گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔

تاہم اگر ہنگامی حالات پیش آئیں تو یہ عمل فوری طور پر اور اس سے بھی مزید کم وقت میں انجام دیا جا سکے گا۔اس فیصلے پر شدید ردعمل کا سامنا ہے، امیگریشن وکلا نے خبردار کیا ہے کہ یہ تبدیلی ہزاروں افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو پہلے اپنے ممالک واپس جانے کو خطرناک سمجھتے تھے۔مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی یونین کی سربراہ، ٹرینا ریلموٹو نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں زندگیوں کو ظلم و تشدد کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہماری تنظیم اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی تاکہ ان افراد کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…