اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا، فلم سے متاثر ہوکر لاش دریا میں پھینک دی

datetime 11  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک شخص کو اس کی بیوی اور بیٹی نے مبینہ طور پر آشنا کے ساتھ مل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے مشیر آباد علاقے میں پیش آیا، جہاں لنگم نامی شہری کو اس کی اہلیہ وڈلوری شردھا اور بیٹی منیشا نے اپنی منصوبہ بندی کے تحت قتل کر دیا۔

تحقیقات کے مطابق لنگم اور شردھا دونوں ملازمت پیشہ افراد تھے اور معمولی تنخواہوں پر کام کرتے تھے۔ ان کی بیٹی منیشا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد ایک شخص حسین سے دوستی کرلی تھی، جس پر لنگم کو اعتراض تھا اور اسی بنیاد پر گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منیشا نے دن کے وقت اپنے والد کو نیند آور گولیاں دے کر بے ہوش کیا، جس کے بعد اس نے اپنی ماں اور دوست حسین کے ساتھ مل کر پہلے سانس بند کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

دلچسپ اور افسوسناک بات یہ ہے کہ قتل کے بعد تینوں ملزمان ایک سینما میں فلم دیکھنے چلے گئے۔ فلم سے واپسی پر انہوں نے لاش کو دریا میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا اور لاش کو مشیر آباد کے قریب پانی میں پھینک دیا۔

مقامی افراد نے دریا کے کنارے لاش دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…