اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نئے دلائی لاما کی تقرری پر بیان بازی، چین کا بھارت کوانتباہ

datetime 5  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )نئے دلائی لاما کی تقرری پر بیان بازی پر چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تبت سے متعلق معاملات میں احتیاط سے قدم اٹھائے، اور مرکزی وزیر کرن رجیجو کے اس بیان پر اعتراض کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دلائی لاما کی تجسیم (انکارنیشن)ان کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقلیت امور کے وزیر کرن رجیجو کا کہنا تھا کہ صرف دلائی لاما اور ان کی قائم کردہ تنظیم کو ہی تبتی بدھ مت کے روحانی پیشوا کے جانشین کی شناخت کا اختیار حاصل ہے، جو چین کی طویل مدتی پوزیشن کے برعکس ہے۔ اس پر چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ اور عمل میں محتاط رہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری پر منفی اثرات نہ پڑیں۔وزارت خارجہ نے بھی رجیجو کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت ایمان اور مذہب کے عقائد اور طریقوں سے متعلق معاملات پر کوئی موقف نہیں رکھتی اور نہ ہی بولتی ہے۔ادھر چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے بھی رجیجو کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، بھارت کو دلائی لاما کے چین مخالف علیحدگی پسند کردار سے آگاہ ہونا چاہیے اور زِزانگ (تبت)سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…