اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ قدم noise pollution سے متعلق ممبئی ہائیکورٹ کی حالیہ ہدایت کے بعد اٹھایا گیا ہے، جسے شہر بھر کی پولیس نے نافذ کر دیا۔رپورٹس کے مطابق اس پابندی کے باعث شہر کے مسلمان اب روایتی طریقے سے اذان سننے سے محروم ہو چکے ہیں اور مجبوری کے تحت اذان سننے کے لیے ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کا سہارا لینے لگے ہیں۔
ممبئی پولیس کمشنر دیون بھارتی کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام مذاہب کے عبادت خانوں سے پبلک ایڈریس سسٹمز ہٹانے کا عمل مکمل کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کو شور سے پاک بنانے کی کوشش کو عملی شکل دی گئی ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام کسی خاص مذہبی گروہ کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں بلکہ شہر میں شور کی سطح کم کرنے کی مجموعی پالیسی کا حصہ ہے۔دوسری طرف، پانچ مسلم مذہبی اداروں نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے پابندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو چیلنج کیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ عبادت کی آزادی پر قدغن نہ لگائی جائے۔