اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ایئرانڈیا حادثہ اور 274 مسافروں کی ہلاکت بھارتی ایوی ایشن نظام کی بدترین ناکامی قرار

datetime 30  جون‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)ایئرانڈیا حادثہ اور اس میں 274 مسافروں کی ہلاکت دراصل بھارتی ایوی ایشن نظام کی بدترین ناکامی کے طور پر ثابت ہو چکا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی طیارے اے آئی 171 کا حادثہ بھارتی ایوی ایشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ بھارتی ایوی ایشن سسٹم کی ناکامی کو ثابت کرتا ہے۔ایئر انڈیا کے طیارے اے آئی 171 کیحالیہ حادثے میں 274 افراد ہلاک ہوئے۔ ایئر انڈیا کے طیارے اے آئی 171 کا بلیک باکس بھارتی طیارہ حادثہ تحقیقاتی بیورو کی تحویل میں ہے، جہاں سے تاحال کوئی واضح رپورٹ سامنے نہیں آ سکی ہے۔بھارتی طیارہ حادثے پر تحقیقاتی بیورو غیر جانبدارانہ تفتیش اور حادثے کے حوالے سے وجوہات دینے میں اب تک ناکام رہا ہے۔

حادثے کے حقائق عوام کے سامنے نہ لانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مملکتی وزیر مرلی دھر موہول کا کہنا تھا کہ طیارے کے دونوں انجن ایک ساتھ فیل ہونا تکنیکی نگرانی میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی پائلٹس کی غیر موثر تربیت اور ایس او پیز کی وا ضح اس حادثے کی وجہ بنی۔ ایئر انڈیا کی مینجمنٹ اگر مستعد ہوتی تو 274 قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی اور حکومتی اداروں کی خاموشی نے ایک بار پھر بھارتی عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔بھارتی طیارے اے آئی 171 کے حادثے کے پیچھے مودی سرکار اور ایوی ایشن اتھارٹی کی سنگین غفلت کارفرما ہے۔ بھارت میں داخل پروازوں کے درجنوں حادثات کے بعد بھارتی ایئر لائنز پر سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ایئر انڈیا جیسے قومی ادارے کی جانب سے ایسے خوفناک حادثات ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارتی ایوی ایشن نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…