منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 30  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں پر مشتمل مجموعی بے روزگاری کا تناسب2.8 فیصد ریکارڈ کی گیا، جو کہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ شرح پچھلی سہ ماہی یعنی 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹس کم رہی، اور سالانہ اعتبار سے بھی اسی شرح سے کمی ہوئی۔سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح پہلی سہ ماہی میں 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔ یہ شرح 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹس اور سالانہ بنیاد پر 1.3 پوائنٹس کم رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں سعودی شہریوں میں روزگار حاصل کرنے والے افراد کا تناسب 0.5 پوائنٹس بڑھ کر 48.0 فیصد تک پہنچا، جو کہ پچھلی سہ ماہی اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بہتری کی علامت ہے۔اسی طرح، سعودی شہریوں کی مجموعی افرادی قوت میں شرکت کی شرح 0.2 پوائنٹس کے اضافے سے 51.3 فیصد رہی، اگرچہ یہ سالانہ بنیاد پر 0.1 پوائنٹس کم ہے۔جبکہ سعودی اور غیر سعودی دونوں کو شامل کرتے ہوئے مجموعی افرادی قوت میں شرکت کی شرح 68.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.8 پوائنٹس اور سالانہ بنیاد پر 2.2 پوائنٹس زیادہ ہے۔ہ2025 کی پہلی سہ ماہی میں سعودی خواتین کی افرادی قوت میں شرکت 0.3 پوائنٹس کے اضافے سے 36.3 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ ان میں روزگار پانے والی خواتین کا تناسب 0.7 پوائنٹس بڑھ کر 32.5 فیصد ہوگیا۔ دوسری جانب، خواتین میں بے روزگاری کی شرح 1.4 پوائنٹس کی کمی سے 10.5 فیصد رہی۔

سعودی مردوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ افرادی قوت میں ان کی شرکت 0.2 پوائنٹس کے اضافے سے 66.4 فیصد رہی، جب کہ روزگار یافتہ مردوں کا تناسب 63.8 فیصد تک پہنچا۔ ان میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 4.0 فیصد رہ گئی۔15 سے 24 سال کی عمر کی سعودی خواتین میں ملازمت حاصل کرنے کا تناسب 0.7 پوائنٹس کے اضافے سے 14.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جب کہ افرادی قوت میں ان کی شرکت 1.1 پوائنٹس بڑھ کر 18.4 فیصد تک پہنچی۔ تاہم، اسی عمر کی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 0.8 پوائنٹس بڑھ کر 20.7 فیصد ہو گئی۔اس کے برعکس، نوجوان سعودی مردوں میں ملازمت کا تناسب 0.5 پوائنٹس کم ہو کر 29.2 فیصد اور افرادی قوت میں شرکت 0.8 پوائنٹس کم ہو کر 33.0 فیصد ہو گئی۔

ان میں بے روزگاری کی شرح 0.6 پوائنٹس کم ہو کر 11.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔25 سے 54 سال کی عمر کے سعودی مرد و خواتین میں ملازمت حاصل کرنے کا تناسب 1.0 پوائنٹس کے اضافے سے 65.9 فیصد تک پہنچ گیا، جبکہ افرادی قوت میں شرکت 0.4 پوائنٹس بڑھ کر 69.6 فیصد رہی۔ بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 5.4 فیصد رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق، 94.8 فیصد سعودی بے روزگار افراد نجی شعبے میں ملازمت کی پیشکش قبول کرنے کو تیار ہیں۔ 58.7 فیصد خواتین اور 40.4 فیصد مرد بے روزگار ایسے ہیں جو کام پر پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کی مسافت برداشت کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں 76.1 فیصد سعودی خواتین اور 86.3 فیصد سعودی مرد بے روزگاروں نے روزانہ آٹھ گھنٹے یا اس سے زیادہ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…