جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، موقع نہیں ملا، اسرائیلی وزیر دفاع کا انکشاف

datetime 27  جون‬‮  2025 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی بہت کوشش کی، مگر کوئی عملی موقع نہیں مل سکا۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای تک رسائی ممکن ہوتی تو اسرائیل 12 روزہ جنگ کے دوران انہیں شہید کر دیتا۔اسرائیلی پبلک ٹی وی چینل کان کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ اگر خامنہ ای ہمارے نشانے پر آ جاتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن خامنہ ای کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا، اسی لیے وہ بہت گہرائی میں زیر زمین چلے گئے اور ان کمانڈروں سے بھی رابطے ختم کر دیے جنہیں شہید کیے گئے کمانڈروں کی جگہ تعینات کیا گیا تھا، اس لیے یہ عملی طور پر ممکن نہ رہا۔اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ میں متعدد حملے اور جوابی کارروائیاں ہوئیں، جن میں دونوں جانب جانی و مالی نقصان ہوا، اسرائیل کی جانب سے کئی ایرانی فوجی و سیکیورٹی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم خامنہ ای پر حملہ ممکن نہ ہو سکا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل، جنگ بندی کے باوجود خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوششیں جاری رکھ سکتا ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان اس وقت ایک نازک جنگ بندی قائم ہے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایسا کوئی منظر نظر نہیں آتا جس میں ایران اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کر سکے، امریکا اور اسرائیلی حملوں نے تہران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے تاہم جنگ بندی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…