ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

نیٹو چیف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ڈیڈی‘ کیوں کہا؟

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہنے کے بیان پر وضاحت دے دی۔مارک روٹے نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میں نے ڈیڈی کا لفظ ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے الفاظ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ دونوں رہنما نیٹو کے سربراہی اجلاس سے پہلے گفتگو کر رہے تھے جب ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کو اسکول کے صحن میں جھگڑا کرنے والے بچوں سے تشبیہ دی۔

انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، وہ بہت بری طرح جھگڑتے ہیں، انہیں فورا روک نہیں سکتے اس لیے انہیں تقریبا 2 سے 3 منٹ لڑنے دیں، پھر روکنا آسان ہو جاتا ہے۔اس پر مارک روٹے نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ڈیڈی کو کبھی کبھی سخت زبان استعمال کرنی پڑتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک روٹے کے اس حوالے سے ہنستے ہوئے اعتراف کیا اور کہا کہ آپ کو ایسی صورتحال میں خاص زبان کا استعمال کرنا ہوگا۔بعدازاں مارک روٹے کو ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہنے پر شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…