منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

بیوی کی محبت واپس پانے کیلئے جادوگرنی کے پاس جانیوالے شوہر کو جیل جانا پڑگیا

datetime 26  جون‬‮  2025 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایک شخص نے بیوی کو دوبارہ اپنی زندگی میں لانے کے لیے جادو ٹونے کا سہارا لیا، جس کا انجام جیل کی صورت میں سامنے آیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر نے واٹس ایپ پر ایک خاتون جادوگرنی سے رابطہ کیا، جسے بیوی کی تصاویر، ویڈیوز اور ذاتی معلومات فراہم کیں تاکہ وہ بیوی کو واپس لانے کے لیے جادو کرے۔ اس جادوگرنی نے 20 ہزار درہم کی ڈیمانڈ کی، جو شوہر نے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔تاہم کچھ ہی دنوں بعد جادوگرنی نے مزید 25 ہزار درہم کا تقاضا کیا، جس پر شوہر نے انکار کر دیا۔ اس پر جادوگرنی نے بیوی کو سارا معاملہ بتانے اور تصاویر بھیجنے کی دھمکی دے دی۔

شوہر نے اس دھمکی کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے دوسری جادوگرنی کی خدمات حاصل کیں اور اسے 10 ہزار درہم ادا کیے، مگر اس کوشش سے بھی کچھ حاصل نہ ہو سکا۔ بعد ازاں اس نے تیسری عورت سے رابطہ کیا، جو بغیر کسی معاوضے کے کام کرنے پر راضی ہو گئی۔دوسری طرف، بیوی پہلے ہی اپنے شوہر کے خلاف خلع کی درخواست دے چکی تھی اور دو ماہ قبل اس کا گھر چھوڑ چکی تھی۔ شوہر کی ان حرکات کی بھنک ایک جاننے والی خاتون نے بیوی کو دی، جس پر بیوی نے ثبوت جمع کر کے پولیس کو شکایت درج کروائی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شوہر کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…