اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا نے مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ مسترد کردیا، بھارتی جریدے نے پول کھول دیئے

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی جریدے نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کا پول کھول دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پررد کیا گیا ہے جب کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے بھارت کو بدترین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے اور دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سچ اور حقائق پر مبنی مقف کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔نام نہاد سفارتی کوششوں، گودی میڈیا مہم اور جھوٹے بیانات کا شور بھی بھارت کے کام نہیں آیا۔

مودی سرکار کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا اور حقائق نے پاکستان کے مقف کو سچ ثابت کر دیا۔بھارتی پروپیگنڈے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد سامنے آنے پر عالمی رائے عامہ نے مودی سرکار کے دعووں کو جھوٹا ثابت کردیا، جس سے بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کی اہلیت پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک کے خلاف دعووں کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھارت اور امریکی معاہدوں کے خواہاں دکھائی دیے۔ بھارت نے امریکی شرائط پر مبنی ثالثی کو مسترد کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔دریں اثنا بھارتی جریدے ی پرنٹ نے ہی مودی کے نام نہاد بیانیے کو آشکار کر دیا ہے، جس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت 40 سال سے دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود دنیا کو قائل نہیں کر سکا۔

بھارت نے 33 ممالک میں دہشتگردی کا مقدمہ پیش کیا مگر مثر تاثر قائم کرنے میں ناکام رہا۔دی پرنٹ کے مطابق امریکا نے بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کو اپنی ثالثی کا نتیجہ قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کی بے لگام اور غیر حقیقی رپورٹنگ نے عالمی سطح پر بیانیے کو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنے فوجی ماہرین کے سہارے ایک مصنوعی حقیقت تخلیق کی۔ فرانسیسی اخبارکے مطابق بھی بھارت بیانیے کی جنگ واضح طور پر ہار گیا جب کہ دنیا نے پاکستان کا مقف تسلیم کیا۔دی پرنٹ کے مطابق بین الاقوامی جریدے فارن افیئرز’ نے بھی بھارتی خواہشات کو امریکی مفاد سے غیر ہم آہنگ قرار دیا۔ بھارت کی اندرونی قوم پرستی پر مبنی بیانیہ عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا۔ بیانیے کی جنگ میں بھارت کی کمزوری عالمی سطح پر اس کی سفارتی حیثیت کو متاثر کر رہی ہے۔مودی سرکار کے گودی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ عالمی برادری میں بے نقاب ہو چکا ہے اور پوری دنیا پاکستان کے واضح ثبوت اور حقائق کو ترجیحا تسلیم کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…