اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں فرانسیسی خاتون کیساتھ جنسی زیادتی

datetime 25  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادے پور (این این آئی )بھارتی ریاست راجھستان کے شہر ادے پور میں فرانس سے آئی خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ فرانسیسی خاتون جو ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے بھارت کے شہر ادے پور میں موجود تھی اسے ایونٹ مینجمنٹ فرم کے ایک رکن نے پیر کی رات مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔بھارتی پولیس نے بتایا کہ اشتہار کی شوٹنگ کا انتظام خاتون کی 2 دوستوں نے کیا جو کہ سیاح بھی ہیں اور ایونٹ مینجمنٹ فرم کی ارکان بھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون ایونٹ مینجمنٹ فرم کی ارکان کے ساتھ اتوار کی شام ادے پور کے علاقے بڈگاوں کے ایک ریسٹورنٹ میں گئی جہاں سب نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔پولیس نے بتایا کہ ریسٹورنٹ سے واپسی پر ایونٹ مینجمنٹ فرم کا رکن سدھارتھ المعروف پشپا خاتون کو شہر گھمانے کا لالچ دے کر اپنے ہوٹل کے کمرے میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کا طبی معائنہ کروایا گیا ہے اور ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے مگر ملزم تاحال فرار ہے جسے ریسٹورنٹ اور ہوٹل سے حاصل کی گئی فوٹیج سے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں جو اس دن ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے کو بھی اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…