اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری

datetime 24  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 23جولائی 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پاکستانی فضائی حدود 24اپریل کو بھارتی طیاروں کے لیے بند کی گئی تھی، جس کے بعد 23مئی کو ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق یہ پابندی بھارت کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے پیش نظر عائد کی گئی تھی اور اس کا مقصد فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو مخصوص راستوں سے گزرنے میں دشواری پیش آتی ہے، اس پابندی کا اطلاق بھارتی طیاروں کے لیے ہو گا تاہم پاکستان کی فضائی حدود دیگر بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھلی رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…