بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

امریکی جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کیلئے فری ہینڈ مل گیا ہے، ایرانی فوج

datetime 23  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر امریکی جارحیت نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے یہ بات اتوار کو شمالی مرکزی اور وسطی ایران میں واقع تین جوہری مراکز کو نشانہ بنانے والی امریکی جارحیت کے جواب میں ا?ج جاری کیے گئے پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ مجرم امریکا کو جان لینا چاہیے کہ اس نے مسلح افواج کے جوانوں کو اپنے عسکری اور دیگر مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے صرف جوابی کارروائی کے معاملے میں افواج کو مکمل اختیار ہی نہیں دیا، بلکہ ایران کے لیے صہیونی حکومت کو سزا دینے کے لاتعداد امکانات کے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس حوالے سے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…