جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ، پہلی بار ’قدر – ایچ‘ میزائل استعمال کیا

datetime 23  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز  ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر کیے گئے حالیہ حملے میں جدید ترین “قدر-ایچ” بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا گیا، جو متعدد وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل پہلی مرتبہ کسی عملی کارروائی میں استعمال کیا گیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، “آپریشن وعدہ صادق 3” کے تحت اسرائیل پر 21ویں حملے میں ایران نے سالڈ اور مائع ایندھن سے چلنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز بھی فائر کیے۔

پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قدر-ایچ میزائل کا مقصد اسرائیلی اہداف پر مہلک اور دقیق حملہ کرنا تھا، جس میں میزائل کی نشانے پر پہنچنے کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تکنیکی تدابیر اپنائی گئیں۔مزید کہا گیا کہ یہ میزائل حملے اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں کے شمال سے جنوب تک مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے ترتیب دیے گئے تھے۔پاسداران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اور مقبوضہ علاقوں میں بسنے والوں کو مسلسل خطرے کے الارم سننا پڑیں گے کیونکہ ایران اپنے ردعمل میں نرمی نہیں کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…