اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران پر امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 23  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، بحرین میں گاڑیوں کو اہم شاہراہوں پر آنے سے روک دیا گیا۔ کویت میں بھی شیلٹرز قائم کر دیے گئے۔ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر، امیر قطر اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رابطے کر کے خطے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، بحرین میں گاڑیوں کو اہم شاہراہوں پر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔بحرین میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر میں سائرن سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کو بھی آن لائن کلاسز کے انعقاد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔کویت میں بھی دفاعی کونسل کا اجلاس بلایا جا چکا ہے، منسٹریز کمپلیکس میں شیلٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی ڈیفنس کونسل مسلسل سیشن میں رہے گی تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…