اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

اسرائیلی حملے رکنے تک جوہری مذاکرات نہیں کریں گے،ایران کا دوٹوک اعلان

datetime 21  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی)ایران نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکرات کیے۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ بتایا کہ ان کی یورپی رہنمائوں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ یورپی وزرائے خارجہ سے بات چیت کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں، یورپی رہنمائوں سے مستقبل میں دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن واضح کر دیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے شہری آبادی پرحملے روکنے چاہیے، جب تک اسرائیل کے حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہیں۔ برطانوی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں اس سفارتی اقدام سے مذاکرات کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…