جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

طیارہ حادثہ: بدقسمت مسافر اہلیہ اور 3 بچوں کیساتھ لقمہ اجل بن گیا، آخری تصویر وائرل

datetime 13  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ائیر انڈیا کا ایک طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا، افسوسناک سانحے میں سوار 241 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ ایک شخص حیرت انگیز طور پر محفوظ رہا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے 12 افراد سوار تھے۔ حادثے کے وقت طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی موجود تھے۔

مسافروں میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین، 7 پرتگالی شہری اور 11 بچے شامل تھے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک سافٹ ویئر انجینئر پرتیک جوشی بھی شامل ہیں جو اپنی بیوی ڈاکٹر کومی ویاس اور تین بچوں کے ہمراہ لندن جا رہے تھے۔ پرتیک جوشی گزشتہ چھ برس سے لندن میں بطور انجینئر ملازمت کر رہے تھے اور اب اپنے خاندان کو بھی مستقل طور پر اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے۔

ڈاکٹر کومی ویاس نے برطانیہ منتقلی کے لیے اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی۔ روانگی سے قبل پرتیک جوشی نے طیارے کی نشست سے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ایک یادگاری تصویر بھی بنائی اور رشتہ داروں کو بھیجی، جو بدقسمتی سے ان کی آخری تصویر ثابت ہوئی۔یہ حادثہ بھارت کی فضائی تاریخ کے المناک واقعات میں شامل ہو گیا ہے، اور ہلاک شدگان کے لواحقین شدید غم میں مبتلا ہیں۔ حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…