پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ویزا ایپلیکیشن سینٹر فعال

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی )دبئی کے وافی سٹی میں وی ایف ایس گلوبل نے دنیا کے سب سے بڑے ویزا ایپلی کیشن سینٹر کا باضابطہ آغازکر دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے م طابق دنیا کا یہ سب سے بڑا ویزا ایپلی کیشن سینٹر 200 سے زائد قومیتوں کو خدمات فراہم کرے گا۔ اس مرکز کا افتتاح دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل، ہلال سعید المری، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈنٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی کے ڈائریکٹر جنرل، محمد احمد المری، اور وی ایف ایس گلوبل گروپ کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، زوبن کارکاریا نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر ہلال سعید المری نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہاکہ، یہ مرکز صرف ایک بنیادی ڈھانچے کی کامیابی نہیں بلکہ اس سٹریٹجک سمت کی عکاسی ہے جسے دبئی عالمی نقل و حرکت کو آسان بنانے، مواقع کی راہیں کھولنے اور سیاحت و کاروباری معیشت کی ترقی کے لیے اختیار کر رہا ہے۔ دبئی اکنامک ایجنڈا ڈی-33 کے اہداف کی تکمیل کے لیے عالمی رسائی کو مزید ہموار بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ہلال سعید المری کے مطابق ویزہ کی سہولت عالمی ٹیلنٹ کو متوجہ کرنے، سیاحتی ترقی، اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے لیے ایک کلیدی عنصر ہے، جو دبئی کو دنیا کا سب سے مربوط اور مستقبل کے لیے تیار شہر بنانے کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…