جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

جاسوسی کے بے بنیاد الزامات پر متعدد سکھ گرفتار

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)مودی سرکار نے سکھوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنا شروع کر کے انہیں گرفتار کرنے کا نیا سلسلہ شروع کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت نے گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گورداسپور میں 2 افراد کو آپریشن سندور سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اتر پردیش پولیس نے بھارتی شہری شہزاد وہاب کو بغیر ثبوت آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے دیا۔اسی طرح امرتسر میں 2 افراد کو بھارتی فوجی چھاؤنیوں کی تصاویر شیئر کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا۔بھارتی پولیس نے کنپور آرڈیننس فیکٹری کے ملازم کو سوشل میڈیا پر پاکستانی جاسوس سے بات چیت کے الزام میں گرفتار کیا۔اس سے قبل پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی بھارتی وی لاگر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں انکشاف ہوا کہ ان کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…