پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

قطری امیر کی اہلیہ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی ویڈیو عرب میڈیا پر وائرل

datetime 20  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت حمد الثانی کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس نے عرب دنیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے، جس پر متعدد صارفین نے اعتراضات اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے اس وقت ریکارڈ کی گئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کا دورہ کیا اور امیر قطر کی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیے میں شرکت کی۔

ویڈیو میں شیخہ جواہر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک لمحے میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کا ہاتھ ٹرمپ کی جانب بڑھ رہا ہو۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے قطری امیر اور ان کی اہلیہ پر تنقید کی جانے لگی۔ بہت سے عرب صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایک مسلم ملک کی خاتون اوّل کو اس انداز میں کسی غیر محرم مرد کے قریب ہونے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟تاہم، اس ویڈیو کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ کچھ صارفین اور عرب انفلوئنسرز نے وضاحت دی ہے کہ ویڈیو کے مناظر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا اور اس کی بنیاد پر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق شیخہ جواہر نے کوئی غیر مناسب حرکت نہیں کی اور یہ تاثر جان بوجھ کر پیدا کیا گیا ہے۔اس تمام صورتحال کے باوجود، مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جس میں نجی ملاقاتوں کے آداب، مسلم ممالک کی نمائندگی، اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے اثرات جیسے موضوعات شامل ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…