جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

صرف 7 منٹ میں یو اے ای کا 10 سالہ ویزا حاصل کریں’دبئی کا اعلان

datetime 15  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے باضابطہ طور پر بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا ہے، جو ان غیر ملکی افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔یہ پرمٹ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہ سیکیورٹی (ICP) نے جاری کیا ہے اور غیر ملکی درخواست گزار اب ICP ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔یہ ویزا 10 سالہ رہائشی اجازت ہے اور یہ ماحول، موسمیاتی تبدیلی، پائیداری اور سبز ٹیکنالوجی میں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے مخصوص ہے۔

اس کا مقصد ایسے ماہرین، سائنسدانوں، ماحولیاتی سرمایہ کاروں، اور نجی و سرکاری اداروں سے وابستہ ماہرین کو متحدہ عرب امارات میں لانا ہے۔درخواست کا عمل صرف 5 مراحل پر مشتمل آن لائن درخواست، جو صرف 7 منٹ میں مکمل کی جا سکتی ہے۔ضروری دستاویزات میں پاسپورٹ (کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد)، تصویر، اہلیت کا ثبوت اور فیس شامل ہیں۔درخواست مکمل ہونے کے بعد ایک ورکنگ دن میں عمل مکمل ہو جاتا ہے۔یو اے ای پہلے ہی گولڈن ویزا اور گرین ویزا جیسے طویل مدتی اقامتی منصوبے چلا رہا ہے۔ بلیو ریزیڈنسی ان میں ایک نیا اضافہ ہے جس کا مقصد UAE کو کلائمٹ ایکشن اور ماحولیاتی اختراعات کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…