منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور، خواہش بھی ظاہر کر دی

datetime 14  مئی‬‮  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی عزت افزائی ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی امید ،خواہش اور خواب ہے کہ سعودی عرب جلد اسرائیل سے تعلقات بحال کرے اور معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بنے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو یہ مشرقِ وسطی کے مستقبل کے لیے بہت اہم پیش رفت ہوگی۔سعودی عرب یہ فیصلہ اپنے لیے مناسب وقت میں کرسکتا ہے۔ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی عزت افزائی ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، شام کو نیا موقع فراہم کرنے جا رہے ہیں، امید ہے شامی عوام کچھ کر دکھائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، ایران نے امن کی پیش کش کو نظرانداز کیا تو پابندیوں کے ذریعے سخت پالیسیاں جاری رکھیں گے، ایران دہشت گردی کے بجائے تعمیری پالیسیاں اختیار کریں خطہ اور دنیا میں امن اور استحکام قائم ہوگا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…