جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا ساتھ کیوں دیا؟ بھارتی تاجر ترکیہ کے سیبوں کے بائیکاٹ پر اتر آئے

datetime 13  مئی‬‮  2025 |

پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی میں ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ترکیہ کے مؤقف سے ناراض ہو کر بھارتی تاجر ترک سیبوں کے بائیکاٹ کی مہم میں مصروف ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے مبینہ طور پر پہلگام حملے کو بنیاد بناتے ہوئے آزاد کشمیر اور پنجاب کے متعدد شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 31 پاکستانی شہری شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ ان میں بچے بھی شامل تھے۔

پاکستان نے بھارتی حملے کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے، جن میں رافیل، مگ-29، SU-30 اور ایک ڈرون شامل تھا، تباہ کیے گئے۔ بعد ازاں، 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے “آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت مزید دفاعی کارروائی عمل میں لائی گئی، جسے پاکستان کی طرف سے ایک کامیاب اور منہ توڑ جواب قرار دیا گیا۔

ترکیہ کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر بھارت میں خاصا غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس غصے کا اظہار اب معاشی بائیکاٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں تاجروں نے ترک سیبوں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے۔ مقامی مارکیٹوں سے ترک سیب غائب ہوتے جا رہے ہیں اور اس کے باعث کاروبار پر بھی اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پونے کے فروٹ مارکیٹ کے تاجروں نے ترکیہ سے سیب درآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے اور متبادل کے طور پر ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ایران اور دیگر علاقوں سے پھل حاصل کیے جا رہے ہیں۔ ایک تاجر نے بتایا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد ترک سیب کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے اور تاجروں نے واضح طور پر اس کی خریداری روک دی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ترک سیب بھارت میں ہر سال تقریباً 1000 سے 1200 کروڑ روپے کے کاروبار میں حصہ لیتے ہیں، اس لیے بائیکاٹ سے پھلوں کی منڈی پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…