منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

datetime 13  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  جنگی محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد، بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی عوام کی توجہ اصل صورتحال سے ہٹانے کے لیے ملک بھر میں “ترنگا یاترا” کے نام سے دس روزہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ یاترا 13 مئی سے 23 مئی 2025 تک جاری رہے گی، جس کے دوران بی جے پی کے حامی اور کارکن ملک کے مختلف علاقوں میں جائیں گے اور آپریشن سندور کے تحت حاصل کی گئی مبینہ فتوحات کے قصے عوام کو سنائیں گے، تاکہ قوم کو ایک مصنوعی جذبۂ کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے پاکستانی حدود میں کارروائی کے بعد پاکستان نے نہایت مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کو شدید دفاعی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہی نہیں، چند ہی گھنٹوں میں صورتحال اس نہج پر پہنچی کہ خود بھارتی حکومت کو امریکہ سے جنگ بندی کے لیے مدد مانگنی پڑی، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کا اعلان کیا۔

دوسری طرف، بین الاقوامی آزاد میڈیا اور تجزیہ کار پاکستان کی دفاعی حکمت عملی اور خاص طور پر پاکستانی فضائیہ کی مہارت کو سراہ رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل جنگی طیارے کو فضا میں مار گرانا، پاکستان کی ٹیکنیکل صلاحیت اور جنگی تیاری کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…