پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

میجر گورو آریا کی ایرانی وزیر خارجہ کو گالی،توہین پر ایران کا سخت ردعمل

datetime 12  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): بھارت میں تعینات ایرانی سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی افسر گورو آریا کی جانب سے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گورو آریا، جو پاکستان مخالف بیانات کے لیے پہچانے جاتے ہیں، نے ایک ٹی وی شو میں ایرانی وزیر خارجہ کے لیے نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ ان کی توہین بھی کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے عراقچی اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ایک تصویر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “یہ عباس عراقچی ہے، حال ہی میں پاکستان میں اعلیٰ قیادت بشمول وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کر چکا ہے، اور اب بھارت پہنچ گیا ہے۔”

اپنے اشتعال انگیز انداز میں گورو آریا نے نہ صرف تصویر پر توہین آمیز الفاظ لکھے بلکہ انتہائی نامناسب جملے کہے جن میں انہوں نے ایرانی سفارتکار کو قابل اعتراض القابات سے بھی پکارا۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ شخص اس وقت بھارت آتا جب پہلگام حملہ ہوا تھا، اور جے شنکر سے مل کر یہ کہتا کہ ایران بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔”

ایرانی سفارتخانے نے اس رویے کو غیر اخلاقی، غیر سفارتی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا اور حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…