جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

چین بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگا، گانا ریلیز

datetime 9  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ/اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی پائلٹس کے ہاتھوں رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا صارفین بھی بھارت کا مذاق اڑانے لگے۔پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں، وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں۔چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں اور چینی انفلوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی اس پر تبصرے کرنے لگے۔سحرش مان نامی صارف نے لکھا کہ ہم سے زیادہ تو چینی رافیل کی تباہی پر بھارت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

فرحان ورک نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرانسیسی رافیل اور اسرائیلی ڈرون کو کسی ملک نے مار گرایا ہے، یہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے جے 10 سی کی بہت بڑی فتح ہے۔انہوں نے لکھا کہ چین بھی خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ اب جے 10 سی کی پوری دنیا پر دھاک بیٹھ گئی ہے۔ارم شہزادی نامی صارف نے لکھا کہ رافیل کی تباہی کو جس انداز میں چینیوں نے ٹرول کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…