واشنگٹن(این این آئی)امریکی اعلی حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور چین کے بنائے ہوئے طیاروں نے کم از کم دو بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکہ کے دو اعلی حکام نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بھارت کے جنگی طیاروں کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہی ہے۔یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے طیارے کے لیے یہ بڑا سنگ میل ہے جواس نے عبور کیا ہے۔جب برطانوی خبررساں ادارے کی طرف سے بھارتی فضائیہ کے ترجمان سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ تو اس بھارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں ۔اس بارے میں ایک امریکی ذمہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سے کہا ۔
اس بات پر ہمیں پورا یقین ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے فضا سے فضا میں کاررائیوں کے لیے استعمال کیے ہیں۔جس کے نتیجے میں کم از کم دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔ ایک اور امریکی ذمہ دار نے کہا کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ ضرور تباہ کیا گیا ہے۔ان دونوں امریکی حکام کا کہنا تھاکہ امریکی ساختہ ایف 16 طیارے اس جنگی معرکے میں ہر گز استعمال نہیں کیے گئے ۔دوسری جانب نئی دہلی نے اپنے کسی بھی طیارے کے اس جنگی ماھول میں تباہ ہونے کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے۔ بلکہ اپنے حملوں کو کامیابی سے کرنے کی اطلاس دی ہے۔پاکستان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے بھارتی حملوں کے بعد امریکہ ،روس اور چین سمیت سبھوں نے تحمل سے کام لینے اور ماحول کو ٹھنڈا کرنے کا کہا ہے۔ کیونکہ یہ انتہائی آبادی کے علاقے میں دو جوہری طاقتوں کا ٹکرا خطرناک ہو گا۔