منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی میڈیا کا 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف، 7 ہلاکتیں رپورٹ

datetime 7  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین طیارے تباہ ہوئے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں گولہ باری سے 7 اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ پاکستانی حملوں سے مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 7 ہلاکتیں اور درجنوں زخمیوں کی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے اپنی دفاعی حکمت عملی کے تحت دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ اس دوران “6 مہار بٹالین” کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو وادی لیپا کے مقابل مقبوضہ علاقے میں واقع ہے۔ اسی طرح بھارت کا ایک اور بڑا نقصان اس وقت ہوا جب پاکستان نے “12 انفنٹری بریگیڈ” کے ہیڈ کوارٹر پر کامیاب حملہ کیا، یہ یونٹ بھارتی فوج کی 9 ڈویژن اور 15 کور کے تحت کام کر رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، بھارت نے چھ مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، جس کے ردعمل میں پاکستان نے فوراً بھرپور کارروائی کی۔ اس میں پانچ بھارتی طیارے مار گرائے گئے جن میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تباہ کیے گئے۔

پاکستانی فضائی اور زمینی افواج نے دشمن کی پوزیشنز پر بھرپور حملے کیے۔ ایک طیارہ بھاٹنڈا، دوسرا اکھنور اور تیسرا اونتی پورہ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ اس کے علاوہ، برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ایک جاسوس ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

لائن آف کنٹرول پر بھی پاکستان کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں، جہاں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی چوکی “جنگل 1” کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ وہاں سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے، جو کارروائی کی شدت کا ثبوت ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی موثر کارروائیوں کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس میں سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کر لی ہے، جو میدان جنگ میں بھارتی شکست کا واضح اشارہ ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…