جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت کے 25 ائیرپورٹ بند، سیکڑوں پروازیں منسوخ

datetime 7  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  بھارت نے پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر 25 ہوائی اڈے 9 مئی تک بند کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے گزشتہ رات اندھیرے میں آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، باغ، اور پاکستانی شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر حملے کیے، جن میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں دو مساجد شہید ہوئیں، جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی جاں بحق اور 46 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج نے دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے دوران بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیارے، ایک سخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

دوسری جانب، قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی اشتعال انگیزی کا سخت جواب دینے کی مکمل اجازت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پاکستان کے ممکنہ ردعمل کے خوف سے بھارت نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے اپنے متعدد ہوائی اڈے بند کر دیے ہیں۔ بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئرلائنز نے 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ کئی ایئرلائنز نے اپنے فضائی آپریشنز بھی معطل کر دیے ہیں، جس سے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…