جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے نقصان میں مسلسل اضافہ

datetime 6  مئی‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 13ویں روز تک 1350 بھارتی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک-بھارت کشیدہ صورت حال پر بھارتی پروازوں کی بندش کو 13 روز مکمل ہوگئے ہیں اور بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

بھارت کی ایئرلائنز ایئرانڈیا، آکاساایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔طویل روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئرلائنز کو فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات دگنے ہونے پر مالی نقصان کا سلسلہ بدستور جاری ہے، پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگوائیر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں تاحال بند ہیں۔اسی طرح امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد اور بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔بھارت سے امریکا، یورپ اور برطانیہ کی بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنے سے دگنے اخراجات کا سامنا ہے، امریکاجانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے، متعدد لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ائیرلائنز کو ائیرپورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دوسری طرف پروازوں کی منسوخی سے بھارتی مسافروں کو تاحال اپنی ہی ایئرلائنز سے ریفنڈ نہیں مل سکے، دہلی، ممبئی، امرتسر اور احمد آباد سے امریکا، برطانیہ اور یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے سے زائد ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…