پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کا بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملہ

datetime 6  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی میڈیا نے پاکستان سائبر فورس نامی گروہ کی جانب سے بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملے اور حساس ڈیٹا تک رسائی کا دعوی کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان سائبر فورس کے اکانٹ نے دعوی کیا ہے کہ اس گروپ نے بھارتی ملٹری انجینئرنگ سروس اور منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے دفاعی اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی، جس میں ان کے لاگ اِن کریڈنشلز بھی شامل ہیں۔

اس ڈیٹا لیک کے علاوہ، یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ اس گروپ نے آرمرڈ ویہیکل نگم لمیٹڈ جو کہ وزارت دفاع کے تحت کام کرنے والی ایک پی ایس یو کمپنی ہے، اس کی آفیشل ویب سائٹ کو بھی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ویب سائٹ کو پاکستانی پرچم اور الخالد ٹینک کی تصویر کے ساتھ ڈیفیس کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرمرڈ ویہیکل نگم لمیٹڈ کی ویب سائٹ کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مکمل اور تفصیلی آڈٹ کے لیے آف لائن کر دیا گیا ہے تاکہ ڈیفیسمنٹ کی کوشش سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے اور ویب سائٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…