پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

رضاکارانہ امریکا چھوڑنے پرتارکین کیلئے بڑا اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کے لیے آمادگی ظاہر کرنے والے تارکین وطن کو سفری اخراجات کی مد میں ایک ہزار ڈالر دے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایسے تارکین وطن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ یہاں غیرقانونی طور پر موجود ہیں تو گرفتاری سے بچنے کے لیے خود سے اپنے ملک جانا ایک بہترین، محفوظ اور سب سے سستا طریقہ ہے۔سیکرٹر ی کرسٹی نوم کا کہنا تھا کہ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اب سی بی پی ہوم ایپ کے ذریعے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو مالی سفری امداد اور ان کے آبائی ملک واپس جانے کے لیے وظائف پیش کر رہا ہے۔

محکمے نے کہا کہ ایک ہزار ڈالر کا وظیفہ ان افراد کو ادا کیا جائے گا جو خود سے ڈیپورٹ ہو کر اپنے آبائی ملک پہنچیں گے اور ایپ اس کی تصدیق کرے گی۔ہوم لینڈ سکیورٹی محکمے نے بیان میں مزید کہا کہ خود کو ملک بدر کرنا امریکہ چھوڑنے کا ایک باوقار طریقہ ہے اور یہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے سامنے آنے سے بچنے کی اجازت دے گا۔محکمے کے مطابق سفری امداد اور وظیفہ کی ادائیگی کے باوجود بھی یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ سی بی پی ہوم کے استعمال کے ذریعے امریکی بدری کے اخراجات میں تقریبا 70 فیصد کمی آئے گی۔

کہا گیا ہے کہ اس وقت کسی غیردستاویزی تارکین کو گرفتار کرنے، حراست میں لینے اور امریکہ بدر کرنے کی اوسط لاگت 17 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔محکمے کے مطابق ہنڈوراس سے تعلق رکھنے والے ایک غیردستاویزی تارک وطن پہلے ہی گھر واپسی کے لیے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی ووٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ صدر بن کر لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملکوں کو واپس بھیجیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…